پا کستان

کراچی: شارع فیصل پر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیاگیا

حکام کے مطابق عمارت کی آگ پر 12 سے زائد فائر ٹینڈر ، 2 اسنارکل، 2 واٹرباؤزر اور متعدد واٹر ٹینکرز کی مدد سے قابو پایا گیا جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام نے عمارت میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے ، آگ پر قابو پانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے، چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق کمرشل عمارت میں زیادہ تر دفاتر قائم تھے ۔

گورنر سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگ حادثہ ہے یا سازش اس کی تحقیقات کی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ آگ رات ایک بج کر 10منٹ پر لگی تھی اور اور آگ کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر کو موقع پرروانہ کیا گیا تھا ، فائر بریگیڈ کے ساتھ پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

دوسری جانب شارع فیصل سے ائیر پورٹ جانے والے ٹریک پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک بند کیا گیا تھا تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت سے متصل ایک پیٹرول پمپ بھی بند کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button