آگ لگنےکا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا، جہاں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹیرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔