پا کستان
یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، 2 محافظ جاں بحق
ایم پی اے سردار یار محمد رند کے بیٹے میر سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، دھماکہ میں سردار خان کے 2 محافظ جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جا رہا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے بتایا کہ میرے بڑے صاحبزادے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے، سردارخان رند محفوظ ہیں، تاہم قافلے میں شامل دیگر افراد زخمی اور شہید ہوئے ہیں۔