Site icon کرون اسٹار نیوز

22 سال کے نوجوان نے اپنی 48 سالہ ٹیچر سے شادی کر لی

ملائیشیا میں 22 سال کے نوجوان نے  اپنی 48 سالہ سابقہ ٹیچر سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد دانیال نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنی ٹیچر جمیلا محمد سے شادی کر ے گا، جنہوں نے اسے  اسکول میں  پڑھایا تھا۔

دانیال  کے مطابق میری جمیلا سے پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی جب میں ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھا، وہ میری ملائی زبان کی ٹیچر تھیں،اس وقت میرا ان کے ساتھ صرف ایک طالب علم اور استاد کا رشتہ تھا۔

Exit mobile version