وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں معافی صرف ان کو ملے گی جن کا جرم قابلِ معافی ہے ، جن کا جرم قابلِ معافی نہیں ، وہ ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو معافی نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے والا اب کہتا ہے کہ مذاکرات کرلو۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو سیاستدانوں سے ہوتے ہیں ، عمران خان کے اندر مذاکرات والی کوئی بات نہیں ہے۔