Uncategorized

9 مئی یوم سیاہ اور یوم شرمندگی تھا ۔ سید سکندر شاہ

ریلی کے موقع پر ٹنڈوالہیار پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

ٹنڈوالہیار۔ سانحہ 9 مئی کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی پاکستان راہ حق پارٹی نے نعمان خانزادہ کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی نکالی ، ریلی کا آغاز میرواہ روڈ سے ہوا ، ریلی میرواہ روڈ ، موج دریا ، سبزی مارکیٹ ، مچھلی مارکیٹ اور اشتیاق میڈیکل اسٹور کے سامنے سے ہوتی ہوئی لیاقت گیٹ پہنچی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما سید سکندر شاہ نے کہا پاک فوج ہمارا فخر اور پاک فوج کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، کم نسل لوگوں کو ریاست نے اقتدار سونپا اقتدار چھنتے ہی وہ طبقہ ملک دشمنی پر اتر آیا جبکہ ہم نے فورتھ شیڈول اور جبری گمشدگی سمیت ہر غم سہا لیکن آج بھی ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، 9 مئی یوم سیاہ اور پوری قوم کے لئے یوم شرمندگی تھا ، علامہ حیات حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علماء و دینی طبقہ پاک فوج اور ریاست کے ساتھ تھا اور ہمیشہ ساتھ رہے گا ، کلیم اللہ قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات گہری سازش تھے ، حکومت ان ملزمان کو سخت سزائیں دے تاکہ آیندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو ، اس موقع پر ڈاکٹر اقبال کشمیری ، سید موسیٰ شاہ ، مولانا عبدالوحید رحمانی ، مولانا کاشف حنفی ، ڈاکٹر غلام قادر ھنگورجو ، مذمل حسین عرف سچل ، عنائیت اللہ پلیجو ، سہیل احمد قائم خانی اور انجینئر رضوان عباسی سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ، ریلی کے موقع پر ٹنڈوالہیار سٹی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button