پا کستان

مریم نواز کا عمران خان کو جوابی ٹوئٹ، سازشوں کا بادشاہ قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوں کہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے  سازشوں کے بادشاہ  ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، عمران خان اب آپ دیکھیں گے کہ "بگڑی ہوئی شہزادی” آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے گاڈسن اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا آپ کا "چور ڈاکو” کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا، آپ 190 ملین پاؤنڈ (58 ارب) کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اس کے علاوہ بیوی کے زیورات، توشہ خانہ کی ڈکیتی، رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں، التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں جو کہ آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے، واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم نواز کو اپنے ٹوئٹ میں "بگڑی شہزادی” کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button