مقبول ترین

28 سال سے صرف ناریل کھا کر زندہ رہنے والا شخص

کیرالا: (ویب ڈیسک) گزشتہ 28 سال سے صرف ایک ہی چیز کھا کر زندہ رہنے والا شخص سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ بالا کرشنن پلائی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 28 برسوں سے صرف ناریل کھا کر زندہ ہیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ناریل کے علاوہ کچھ نہیں کھایا۔

جوانی میں بالاکرشنن فٹبالر تھے تاہم 35 سال کی عمر میں ان میں گیسٹرو ایسوفوگیل ریفلکس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی، وہ جو بھی چیز کھاتے تھے وہ فوراً اُلٹی کی صورت میں باہر آجاتی تھی، جس وجہ سے ان کے جسم میں اس حد تک کمزوری ہوگئی تھی کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

اپنے علاج کے لیے بالا کرشن نے مختلف ٹوٹکے آزمائے لیکن پھر انہوں نے ایک دن ناریل کھانا شروع کر دیا، یہ کھانے اور ناریل کا پانی پینے سے انہیں اتنا بہتر محسوس ہوا کہ انہوں نے جلد ہی فیصلہ کر لیا کہ وہ اب صرف یہی کھائیں گے۔

گزشتہ 28 سال سے صرف ناریل کھا کر اور اس کا پانی پی کر بالا کرشن کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔

بالا کرشن کا کہنا ہے کہ اب وہ روزانہ صرف ناریل کھاتے اور اس کا پانی پیتے ہیں جبکہ ان کے خاندان نے ان کی وجہ سے اب ناریل کی کاشت بھی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button