تازہ ترین

بتادیں عمران خان کو مزیدکیسز میں کس دن آناہے اسی دن کی تاریخ رکھ دیتےہیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بتادیں کہ عمران خان نے مزیدکیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔

عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور  مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی مدعیت میں درج  اقدام قتل کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button