قائم پور سے گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس کے شفٹ انچارج محمد سجاد
خبر شامل کرتے ہیں قائم پور سے گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس کے شفٹ انچارج محمد سجاد ان کے ہمراہ فہیم عباس غلام مصطفی محمد عرفان دوران گشت اسٹیشن موڑ پہ موجود تھے اچانک ایک موٹر سائیکل رکشہ قائم پور کی طرف سے چلا آرہا تھا جسے مشکوک جان کر روکا تو اس کے اندر سے ایک عدد تھیلا ملا جسے چیک کیا تو اس کے اندر 50 عدد آتش بازی والے بڑے انار برآمد ہوئے جب ان سے دریافت کیا گیا تو ایک کس شخص نے بتایا کہ یہ انار میرے ہیں مزکورہ نے اپنا نام پتہ ساجد ولد محمد صادق ذات کھوکھر سکنہ حاصل پور بتایا موٹر سائیکل رکشہ یونائیٹڈ اور 50 عدد آتش بازی والے بڑے انار پٹرولنگ پولیس اے ایس آئی محمد سجاد علی نے اپنی تحویل میں لے کر بجرم 285 ت پ اور 286 ت پ مقدمہ کا اندارج کروا کر ملزم کو حوالات میں بند کروا دیا شفٹ محمد سجاد علی اے ایس آئ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرم چاہے چھوٹا ہو یا بڑا جرم جرم ہی ہوتا ہے آتش بازی سے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں اس سے کئی بچے جھلس چکے ہیں اور کئی بچوں کی موت واقع ہو چکی ہے ان آتش بازی والے اناروں کو باز اوقات بچے لا پرواہی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور پھر ان کے بازو یا جسم کا کوئی بھی حصہ جل جاتا ہے اور باز اوقات کئی بچے ایسے عمل سے معزور بھی ہو چکے ہیں عوام الناس کو بھی چاہیے کہ ہمیں ان جگہوں کی نشاندہی کروائیں جہاں یہ آتش بازی والی چیزیں تیار کی جا رہی ہیں عوامی حلقوں نے اے شفٹ انچارج محمد سجاد علی کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا