پا کستان

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ، عمران خان پر مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جھتے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان ، حسان نیازی ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری، حماد اظہر ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے ۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے انکے اپنے چھ کارکن بھی زخمی ہوئے ، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے اور انہی زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم توڑ گیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذکی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button