انٹرٹینمینٹ
کترینہ کیف کے انسٹا گرام فالوروز کی تعداد میں بڑا اضافہ
کراؤن سٹار نیوز ایچ ڈی : بالی وڈ سپر اسٹار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ کترنیہ کیف کے انسٹاگرام فالوورز 7 کروڑ تک پہنچ
گئے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں، مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زیادہ متحرک ہوتی ہیں، جن میں کترنیہ کیف بھی شامل ہیں۔
انسٹاگرام پر کترینہ کیف کی جانب سے اپنی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر وکی کوشال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی سے شیئر کی جاتی ہیں۔ اب انسٹاگرام پر کترنیہ کیف کے مداحوں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ کترینہ کیف نے اپنے فالوورز کی تعداد 70 ملین ہوتے ہی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہاں آپ کو دیکھ رہے ہیں میرے 70 ملین فالورز‘۔